Alhamdulillah For Everything ❤️


الحمداللّہ میرے رب نے ایک اور خوائش پوری کی جب آپ کچھ حاصل کرتے ہو تو اس کے بعد آپ کے ماں باپ کے چہرے پے آنے والی خوشی وہ سب سے ذیادہ اطمینان دیتی ہے

جب میں نے گریجوئیشن مکمل کی تو میرا ایک خواب تھا کہ جب تک گورنمنٹ نوکری نہیں ہوتی شادی نہیں کروں گا الحمداللّہ اللہ نے یہ خواب بھی پورا کردیا 

میں اپنے رب کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے اور اب مجھے واقعی احساس ہوا کہ جب کوئی آپ کادل دکھا تا ہے آپ کو تکلیف دیتا ہے آپ کے سامنے آپ کے ماں باپ کو اذیت دے اور اس وقت آپ صبر کر جاؤ تو اس کا صلہ آپ کا رب آپ کو کیسے عطا کرتا ہے آپ سوچ بھی نہیں سکتے

میرے اللّہ نے پچھلے3 ماہ میں میری تمام خوائشات پوری کردیں جس میں ایک گورنمنٹ نوکری بھی ہے مجھے شوق ضرور تھا لیکن کبھی بھی احساس نہیں ہوا کیوں کہ اللّہ نے رزق دینے کا وعدہ ہر انسان سے کیا چاہے مسلمان ہوں یہ نا ہو 


لیکن آج سے کچھ مہینے پہلے ایک انسان نے مجھے اس بات کا طعنہ دیا " کہ ہم تو گورنمنٹ والے ہیں ہمیں کچھ بھی نہیں ہوگا لیکن ہم تیرا پورا کریئر برباد کر سکتے ہیں" اور انہوں نے پوری کوشش بھی کی لیکن واہ رے میرے اللّہ تو کتنا مہربان ہے گورنمنٹ نوکری بھی دےدی اور جس جگہ ابھی نوکری کر رہا ہوں وہ بھی چاہتے کہ نا چھوڑوں 

بس اللّہ یہ تیرے ہی کرامات ہیں اور یہاں زندگی رکی نہیں ہے اور محنت کرنی ہے خود کے لئے نہیں اپنے ماں باپ اور اپنی بیوی کے لئے کیوں کہ اب زندگی اپنے لئے نہیں دوسروں کے لئے جینا ہے اور ذیادہ محنت کرنی ہے اللّہ ہم سب کو رزقِ حلال کمانے کی توفیق عطا کرے آمین ❤️🌺  

Comments

Popular Posts