غیبی مدد ❤️
پتہ ہے میں غیبی مددکیسے ملتی ہے؟
اللّہ کی غیبی طاقتوں پر یقین کر کے!اور اس کی غیبی طاقتوں پر یقین رکھنا پتہ ہے کیا ہوتا ہے؟ کہ جب کوئی بھی راستہ نظر نہ آرہاہوں، تم اندھیروں میں ڈوب گئے ہو،تب تم آنکھیں بند کر لو اور یہ سوچو کہ ابھی جب دوبارہ آنکھیں کھولو گے تو ہر طرف روشنی ہو گی کیونکہ اللہ تمہارے لیے سارے اندھیروں کو روشنی میں بدل دے گا پھر تمہیں آنکھیں بند کر کے بھی سب صاف دکھائی دینے لگے گا اللہ ہی تو ہے جو تمہیں آنکھوں کے بغیر بھی بصارت سے نواز سکتاہے❤️
وہ اللّہ جو حضرت موسی کے لیے گہرے سمندر کو چھوڑ سکتا ہے تمہاراللہ بھی تو وہی ہے نا؟ وہ تمہارے لیے کیوں نہیں کرے گایہ سب؟ وہ تمہیں غیبی راستے کیوں نہیں دکھائے گا؟ وہ تمہارے لیے غیبی مدد کیسے نہیں بھیجے گا؟ لیکن تمہیں یقین بھی تو موسی جیسا کرناپڑے گانا
پتا ہے اللہ کی غیبی مدد کایقین کیسے کیا جاتا ہے؟ تم اللہ کو مانتے ہو، اس پر یقین رکھتے ہو، اس کی عبادت کرتے ہو اسے کبھی دیکھا نہیں لیکن تمہیں یقین ہے کہ وہ ہے تم اس کی رضا حاصل کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہو تم گناہ ہو جانے کے بعد روتے ہو کہ تم نے اللہ کو ناراض کر دیا تم جانتے ہو کہ تم توبہ کر کے اسے راضی بھی کر لوگے
جب کوئی تمہارا نہیں ہوتا تو تم جانتے ہو کہ وہ ہے جو صرف تمہاراہے جب مشکلات تمہیں گھیر تی ہیں تو تم رورو کر اس سے دعائیں مانگتے ہو تم جانتے ہو کہ وہ ہے، وہ نظر نہیں آتا لیکن ہر طرف صرف وہی دکھائی دیتا ہے آنکھیں اسے نہیں دیکھ سکتیں لیکن جسم کا ایک ایک حصہ صرف اس کی گواہی دیتا ہے جب اس پر اتنایقین ہے تواس کی غیبی طاقتوں کا یقین کیوں نہیں؟
جس طرح تم اللہ کو دیکھے بغیر اسے ہر سو محسوس کر سکتے ہو اسی طرح اس کی غیبی طاقتیں بھی تو ہر سو تمہیں اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں تم اللہ پر یقین جتنا کرتے جاتے ہو اتنا اسے پالیتے ہو؟ کیا پتہ تمہیں اس کی غیبی امداد کا بھی ایسے ہی یقین کرناہو؟ کیا پتہ جتنا تم اس سے غیبی مدد کی امید لگاتے جاواتناوہ تمہیں اپنی مدد سے نوازتا جائے؟ کیا پتہ غیبی مدد تمہیں گھیرے ہوئے ہو اور تمہی اسے نہ دیکھ رہے ہو؟ کیا پتہ نہیں صرف یقین کرنا ہو اور غیبی مدد تمہیں نظر آ جائے؟
اللہ پر یقین کرلو زندگی مشکل بھی ہوجائے تو مشکل نہیں لگے گی انشاءاللّہ
یا اللّہ ہمیں تیرے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنے کی ہمت عطا کر آمین ❤️🌺


Beshak ❤️
ReplyDeleteAmeen
Beshak
ReplyDelete