شادی کی تیاریاں ❤️
مرد عورت اور عورت مرد کی ضرورت بھی ہے اور ساتھی بھی - شادی ایک ایسا تہوار ہے جس میں ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کے سارے معاملات بہتر ہوں الحمداللّہ اس ربِ کائنات کا شکر کے اس نے مجھے یہ دن دکھایا۔ اللّہ یہ لمحہ بھی قسمت والوں کو عطا کرتا ہے اور جب آپ کی شریکِ حیات اتنی ذیادہ سمجھنے والی ہو آپ کو عزت دینے والی ہو تو آپ مہینے تو کیا ایک لمحہ بھی دور نہیں رہ سکتے
میں اس دنیا کا پہلا مرد نہیں جس کی شادی ہو رہی ہے لیکن یہ جو وقت ہے بہت حسین ہے 6 مئی کو نکاح کے بعد سے اب تک بس یہ سوچ میں تھا کہ کیسےیہ وقت گزرے گا اور وہ وقت بھی گزرگیا اب اللّہ کے کرم سے میری مہندی 26 نومبر اور بارات 30 نومبر کو طے پائی ہے
اللّہ کاشکر ہے کہ سارے معاملات آہستے آہستے طے ہوگئے ہیں
شادی سے پہلے اللّہ نے مجھے ایک اور بہت بڑی خوشخبری سے نوازہ ہے بس آپ لوگوں سے خاص دعا کی آپیل ہے کہ اللّہ آگے بھی مجھے کامیاب کرے آمین
کل انشاء اللّہ میرے کمرے کا سارا سامان آجائیگا گھر ترتیب دینے میں کچھ دن لگ جائیگے اسکے بعد بروز ہفتہ میری مہندی ہے اور بدھ کو بارات
آپ سب لوگوں سے گزارش اور التماس ہے کہ جیسے آج تک آپ سب دعا کرتے رہے ہیں آگے بھی دعا کرتے رہیں تاکہ اللّہ آگے کے معاملات بھی آسانی سے حل فرمائے
شادی کے کپڑے میں نے صرف ایک دن میں لے لئے لوگ اتنا وقت لگاتے ہیں اتنی محنت کرتے ہیں لیکن جو لیا الحمداللّہ بہترین ہے بس اب ذیا دہ سوچتا نہیں ہوں اس اللّہ پر یقین ہے کہ آج تک میرے رب نے جیسی میری حفاظت کی آگے کہ معاملات بھی وہ ہی بہترین کرےگا انشاءاللّہ❤️



Comments
Post a Comment